لیونل میسی800 گول کرنیوالے دنیا کے دوسرے فٹبالر بن گئے

25 مارچ ، 2023

لاہور(نیوز رپورٹر)ارجنٹینا کے ورلڈ کپ فاتح کپتان لیونل میسی نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا، کرسٹیانو رونالڈو کے بعد 8 سو گول کرنے والے دنیا کے دوسرے فٹبالر بن گئے۔ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ارجنٹینا فٹبال ٹیم پہلی بار ہوم گراونڈ پر ایکشن میں آئی اور فرینڈلی میچ میں ارجنٹینا نے پاناما کو دو گول سے ہرا دیا۔