عمران نے بحران پیدا کیا، اکتوبر میں کیا حالات ہونگے کوئی ضمانت نہیں، خواجہ آصف

25 مارچ ، 2023

اسلام آباد(وقائع نگار،نمائندہ خصوصی )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی ، انتخابا ت مقررہ وقت پر ہوں گے،عمران نے بحران پیدا کیا، اکتوبر میں کیا حالات ہونگے،کوئی ضمانت نہیں، عمران خان مسلسل عدالتوں کوتضحیک کانشانہ بنارہے ہیں، ملکی مسائل کے حل ، ترقی و خوشحالی اور قومی مفاد میں جامع مذاکرات کیلئے تیار ہیں،عمران خان نے امریکہ پر حکومت گرانے کا الزام عائد کیا اور اب ان سے ہی مدد مانگ رہے ہیں، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ غیرملکی میڈیا کو سیاسی صورتحال پر بریفنگ دیتےہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتمادآئینی طریقے سےلائی گئی،سپریم کورٹ نے مداخلت کر کے آئین کو بچایا۔ دریں اثنا وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نےمیڈیاسے گفتگومیں کہاہے کہ ایک شخص ملک میں انتشار اورافراتفری چاہتاہے،آئی ایم ایف سے سخت شرائط پر معاہدہ کرکے ملک و قوم کو نقصان پہنچایا گیا ۔