ہر ہفتے مہنگائی کا نیا ریکارڈ قائم ہورہا ہے، اسد عمر

25 مارچ ، 2023

اسلام آباد،لاہور (خبر نگار،این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ جابر لوگوں نے سفید پوش لوگوں کو بھی آٹے کیلئے لائنوں میں کھڑا کر دیا ہے۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ ہر ہفتے پاکستان میں مہنگائی کا نیا ریکارڈ قائم ہو رہا ہے۔