پاکستان سمیت پوری دنیا میں ٹی بی کا عالمی دن منایا گیا

25 مارچ ، 2023

لاہور ( جنرل رپورٹر) پاکستان سمیت پوری دنیا میں ٹی بی کا عالمی دن اس عزم کے ساتھ منایا گیا کہ ٹی بی کے ہر مریض تک پہنچنا ہے پاکستان میں ہر سال 6 لاکھ نئے کیسز کا اضافہ ہو رہا ہے ، جن میں سے کم از کم 27ہزار ملٹی ڈرگ ریزسٹنٹ اقسام کے کیسز بھی سامنے آتے ہیں جبکہ تقریبا 40ہزارسالانہ مریض ٹی بی کے انفیکشن سے انتقال کرجاتے ہیں۔