عمران خان کے گھر زمان پارک پر حملہ اور توڑ پھوڑ کیس میں مریم نواز، رانا ثناءاللہ و دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

25 مارچ ، 2023

لاہور(کورٹ رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج حسنین رضا نے عمران خان کے گھر زمان پارک پر حملہ اور توڑ پھوڑ کیس میں مریم نواز شریف، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ، ڈی آئی جی، ایس ایس پی، سی سی پی او لاہور و دیگران کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، عمران خان کے وکیل صدر لاہور بار ایسوسی ایشن رانا انتظار حسین نے دلائل دیئے۔