پشاور(نیوزرپورٹر) پشاور میں انسداد دہشتگردی عدالت نے سوشل میڈیا پرتوہین رسالت پر مبنی گستاخانہ مواد شیئر کرنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کاحکم دیدیا ۔ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ملزم کا ٹرائل سنٹرل جیل پشاور میں چلایا گیا جہاں فاضل جج گزشتہ روز کیس کا مختصر فیصلہ سنادیاہے۔ تلہ گنگ کے شہری محمد سعید کی درخواست پر ایف آئی اے کی انسداد دہشتگردی ونگ نے 27 اکتوبر 2021 کو295A،295C، 298A، الیکٹرانک کرائمز ایکٹ2016 اور 7ATAسمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جس کے بعد ملزم کو گرفتار کیاگیا۔ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ملز م کا ٹرائل سنٹرل جیل پشاور میں کیاگیا۔ واضح رہے کہ ملزم کے خلاف 26 فروری کوفیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا جو گزشتہ روز انسداد دہشتگردی کی عدالت نمبر 3پشاور نے سنادیاہے۔
اسلام آ باد وفاقی بیورو کریسی میں تقرر وتبادلے کئے گئے ہیں۔ حکومت نے پاکستان آڈٹ اینڈ اکا ئونٹس سروس کے...
اسلام آباد خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور جن کی سیاسی وابستگی پاکستان تحریک انصاف سے ہے اور...
اسلام آبادپاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے استعفی واپس لے لیا، پارٹی رہنمائوں نے...
کراچی جیو کے پروگرام ’’جرگہ‘‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی طلعت حسین نے کہا ہے کہ...
پشاور/کوہاٹ پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی نے بھرپور تیاری کے ساتھ دوبارہ اسلام آباد...
کوہاٹ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان سیاسی اختلافات...
اسلام آباد پاک روس بین الحکومتی کمیشن کانہایت اہم اجلاس کل 2؍دسمبرسے ماسکو میں شروع ہو رہا ہے جس کےلیے 11؍...
اسلام آباد اختلافی امور طے کرنے کے لئے مسلم لیگ-ن اور پیپلز پارٹی کی کمیٹیوں کے رابطے ہوگئے ہیں سفارشات...