پشاور ہائیکورٹ ،لا ء آ فیسرز تعیناتی، سما عت کیلئے لارجر بنچ تشکیل دینے کی استدعا تین رکنی بنچ درخواست نہ سنے ، پانچ رکنی بنچ میں جسٹس مسرت ہلالی کو شامل کیا جائے، ایڈوکیٹ جنرل

25 مارچ ، 2023

پشاور(نیوزرپورٹر) پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ابراہیم خان ، جسٹس عبد الشکور اور جسٹس سید ارشد علی پر مشتمل تین رکنی بنچ نے ایڈوکیٹ جنرل آفس میں نئے لاء آفیسر کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر مزید سماعت 27 مارچ تک ملتوی کردی ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا تین رکنی بنچ اس درخواست کو نہ سنے بلکہ پانچ رکنی بنچ تشکیل دیا جائے، پانچ رکنی بنچ میں جسٹس مسرت ہلالی کو بھی شامل کیا جائے