ٹی بی سے پاک پاکستان کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہے،گورنرپنجاب

25 مارچ ، 2023

لاہور(نمائندہ خصوصی)گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ ٹی بی سے پاک پاکستان کے حصول کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہے۔ گورنر پنجاب سے گورنر ہاؤس میں گزشتہ روز24مارچ ٹی بی کے عالمی دن کے موقع پرپاکستان میں اس مرض پر قابو پانے کے لیے ان تھک کوششیں کرنے والے ہیلتھ پروفیشنلز کے وفد نے ملاقات کی ۔انہوں نے بطور چانسلر ہیلتھ یونیورسٹیوں کو ہدایات دیں کہ فیملی میڈیسن کے شعبے پر بھر پور طریقے سے کام کیا جائے۔گورنر نے کہا کہ پاکستان 2035 تک ٹی بی کی وبا سے پاک ہونے کے عالمی ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ابھی بہت پیچھے ہے اور اسے حاصل کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس موقع پرڈاکٹر عبید اللہ،ڈاکٹر مشتاق سلہریا ،ڈاکٹر قیصر جاوید، ڈاکٹر راشد قمرودیگر موجود تھے۔