مینار پاکستان جلسہ ، PTIکارکنان کی پکڑ دھکڑ، 100سے زائد زیر حراست

25 مارچ ، 2023

لاہور( کر ائم رپو رٹرسے) لاہور پولیس کی جانب سےمینار پاکستان پر جلسہ سے قبل ہی پی ٹی آئی کارکنوں کی مبینہ پکڑ دھکڑ شروع ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے100سے زائد افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا ہے، پی ٹی آئی رہنمائوں نے بتایا کہ 7سو زائد رہنمائوں اور کارکنوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ،اس حوالے سے پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ جن افراد کے خلاف کیسز ہیں صرف انہیں گرفتار کیا جا رہا ہے ۔ذرائع کے مطابق لاہور پولیس نے زمان پارک میں کیٹرنگ سروس دینے والے 10 افراد کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔