الیکشن کمیشن کا اداروں کی رائے پر انتخابات ملتوی کرنا غیر آئینی اقدام،سراج الحق

25 مارچ ، 2023

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا سرکاری اداروں کی رائے پر انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان غیر آئینی ہے۔ الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ تمام سٹیک ہولڈرز کو بلا کر ایک ہی روز قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے لیے راضی کرے تاکہ عوام کو آزادانہ اور شفاف طریقے سے اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ملے۔ اسلام آباد کی جامع مسجد فرقان میں خطبہ جمعہ کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی لڑائی کے نتیجے میں رہی سہی کمزور جمہوریت بھی ختم ہونے کا خطرہ ہے۔