ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ جنگ )پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈہ پور کی جانب سے حکومتی اداروں کو دھمکیاں دینے کی شکایت پر مقامی پولیس اور ایف آئی اے نے ڈیرہ اسماعیل خان اور ہتھالہ میں سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور کی رہائشگاہ اور فارم ہائوسز پر چھاپے مارنے کے ساتھ وفاقی وزیر کے فوکل پرسنز اور متحرک کارکنان ‘ نواز خان ‘ لطیف نیازی ‘ماما ریحان‘ شیخ اکمل ‘ ثناءاللہ عرف کاکا شاہ ‘ کامران شاہ و دیگر کی گرفتاری کےلئے بھی چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع ہے ۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈہ پور کی جانب سے حکومتی اداروں کو دھمکیاں دینے کی شکایت پر مقامی پولیس اور ایف آئی اے کے ڈیرہ اسماعیل خان اور ہتھالہ میں سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور کی رہائشگاہ اور فارم ہائوسز پر چھاپے مارے گئے تاہم سابق وفاقی وزیر موقع پر موجود نہیں تھے ‘ اسی طرح پولیس اور ایف آئی اے کی ٹیم نے وفاقی وزیر کے فوکل پرسنز لطیف نیازی ‘ نواز خان ‘ ثناءاللہ عرف کاکاشاہ ‘ ماما ریحان‘شیخ اکمل اور سیدعلیاں میں کامران شاہ کی گرفتاری کےلئے ان کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے تاہم ذرائع کے مطابق یہ رہنما بھی گھروں پر موجود نہیں تھے جس کی وجہ سے ان کی گرفتاری نہ ہوسکی ۔
اسلام آ باد وفاقی بیورو کریسی میں تقرر وتبادلے کئے گئے ہیں۔ حکومت نے پاکستان آڈٹ اینڈ اکا ئونٹس سروس کے...
اسلام آباد خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور جن کی سیاسی وابستگی پاکستان تحریک انصاف سے ہے اور...
اسلام آبادپاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے استعفی واپس لے لیا، پارٹی رہنمائوں نے...
کراچی جیو کے پروگرام ’’جرگہ‘‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی طلعت حسین نے کہا ہے کہ...
پشاور/کوہاٹ پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی نے بھرپور تیاری کے ساتھ دوبارہ اسلام آباد...
کوہاٹ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان سیاسی اختلافات...
اسلام آباد پاک روس بین الحکومتی کمیشن کانہایت اہم اجلاس کل 2؍دسمبرسے ماسکو میں شروع ہو رہا ہے جس کےلیے 11؍...
اسلام آباد اختلافی امور طے کرنے کے لئے مسلم لیگ-ن اور پیپلز پارٹی کی کمیٹیوں کے رابطے ہوگئے ہیں سفارشات...