فیصل ٹاؤن سے لاپتا لڑکی کی لاش چوہنگ کے قریب نہر سے برآمد

25 مارچ ، 2023

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)فیصل ٹاؤن سے لاپتا ہونیوالی 22 سالہ ام عمارہ کی لاش چوہنگ کے قریب نہر سے برآمد ہوئی، پولیس نے 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ قتل اور زیادتی سمیت مختلف پہلوئوں پر تحقیقات جاری ہے۔واضح رہے کہ لڑکی کے والد نے تھانہ فیصل ٹاؤن میں بیٹی کے مبینہ اغوا کی ایف آئی آر درج کروائی تھی۔ پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کردی۔