لاہور ، سی ٹی ڈی کی کارروائیاں ،کالعدم تنظیم کے 5دہشتگرد گرفتار

25 مارچ ، 2023

لاہور(کرائم رپورٹر سے) کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر مختلف کارروائیوں میں کالعدم تنظیم کے 5اہم دہشت گرد گرفتار کرلئے ۔ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد ، خودکش جیکٹ بنانے کا سامان اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔