لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)الیکشن کمیشن کی اجازت کے بعد ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت پروموشن بورڈز کے انعقاد کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں آئی جی پنجاب نے پنجاب پولیس میں خالی آسامیوں پر محکمانہ ترقیوں کاعمل جلد از جلد مکمل کرکے انہیں پُر کرنے کی ہدایت کی۔ آئی جی نے ہدایت کی کہ ڈی ایس پی سے ایس پی، انسپکٹر سے ڈی ایس پی اور سب انسپکٹر سے انسپکٹر ترقی کے لیے پروموشن بورڈ اجلاسوں کا انعقاد جلد از جلد کیا جائے جبکہ آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز ریجنز اور اضلاع میں کانسٹیبل سے سب انسپکٹر رینک تک ترقیوں کے لیے پروموشن بورڈز کاجلد انعقاد کریں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز، اسٹیبلشمنٹ اور اے آئی جی ایڈمن مل کر اجلاسوں کا فوری انعقاد یقینی بنائیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے اے آئی جی ایڈمن کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ منسٹریل سٹاف کی محکمانہ ترقیوں کا عمل ذاتی نگرانی میں جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔
لاہور UET لاہور نے ECAT خزاں 2026 کے نتائج جاری کر دیے ECAT میں کل نمبر 400 مقرر کیے گئے محمد صہیب 396 نمبر لے کر پہلی...
لاہور سرکاری میڈیکل کالجز میں نشستوں میں اضافے کا معاملہ سے محکمہ صحت نے پی ایم ڈی سی کو یاددہانی کا مراسلہ...
لاہوروزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت اجلاس پنجاب ڈویلپمنٹ پلان بارے اہم اجلاس...
لاہورسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں کی ہمشیرہ، وزیر مملکت ملک رشید احمد خاں کی بھانجی مسز ملک عبد...
لاہور لاہور ایئرپورٹ سے پری حج فلائٹ آپریشن کا شیڈول مرتب کر لیا گیا ہے، جس کے تحت مجموعی طور پر 101 پروازیں...