لاہور(خصوصی نمائندہ)چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اشیاء خورونوش کی مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنائی جائے اورپرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فیلڈ میں متحرک کیا جائے۔ انہوں نے یہ ہدایات ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کی جس میں پرائس کنٹرول اقدامات اور مفت آٹے کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ ناجائز منافع خوری، گرانفروشی میں ملوث افراد سے سختی سے نمٹا جائے گا ،سیکرٹری فوڈ پنجاب محمد زمان وٹو نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ مفت آٹے کی فراہمی کیلئے اب تک ایک لاکھ12ہزار میٹرک ٹن گندم فلور ملز کو فراہم کی جا چکی ہے ۔
لاہور لاہور کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش کے بعد واسا لاہور نے بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں واسا...
لاہورلاہور پولیس محرم الحرام میں قیام امن کو یقینی بنائے گی،مجالس و جلوسوں کے روٹس اور اوقاتِ کارپر من و عن...
لاہور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے پاکستان کے طبی جرائد کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کے لیے عملی...
لاہور صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے شاہدرہ لاہور میں حضرت سیدنا ماجد علی شاہ قادری چشتی صابری...
لاہور قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے دوران پٹرولنجعلی ایل ڈی اے کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار کر لیا،ملزم...
لاہورپنجاب پبلک سروس کمیشن نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی میں سارجنٹ کی اسامیوں کے تحریری نتائج...
لاہور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے جمعۃ المبارک کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی بڑھانے...
لاہورعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے لاہور کے سیکرٹری جنرل مولانا قاری علیم الدین شاکر، مبلغ ختم نبوت مولانا...