فیلڈ سٹاف بارشوں میں سیفٹی ایس او پیز پر عمل کرے:لیسکوچیف

25 مارچ ، 2023

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) لاہور سمیت لیسکو ریجن میں جاری بارشوں کے پیش نظر چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر نے تمام فیلڈسٹاف کو سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ بارشوں کے دوران لائن پر کام کرنے والے ملازمین سیفٹی سے متعلق تمام ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل کریں۔ تمام ایس ڈی اوز اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے ماتحت لائن سٹاف کی ٹی اینڈ پی محفوط اور مکمل ہے۔انہوں نے سختی سے ہدایات دی ہیں کہ کوئی بھی لائنسٹاف حفاظتی آلات کے بغیر لائن پر ہرگز کام نہیں کریگا جبکہ 11کے وی لائن پر کام کرنے سے پہلے پرمٹ ٹو ورک اور لائنوں کی دونوں جانب سے ارتھنگ لازمی کی جائے۔ صارفین کی شکایات کے ازالہ کیساتھ اپنی قیمتی جان کی بھی حفاظت کریں اور جلد بازی قطعاً نہ کریں۔انہوںنےصارفین پر بھی زور دیا کہ ہر ممکن احتیاط اپنائیں اور بجلی کی تاروں اور کھمبوں کے نزدیک مت جائیں ۔