حج واجبات کی وصولی کیلئے بینک آج اورکل کھلے رہیں گے

25 مارچ ، 2023

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) حج درخواست فارموں کیساتھ واجبات کی وصولی کیلئے مجاز بینکوں کی برانچیں آج ہفتے اور کل اتوار کو کھلی رہیں گی۔سٹیٹ بینک نے 14مجاز بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک بھر میں اپنی نامزد برانچوں کو ہفتے اور اتوارکے روزصبح 9بجے تا دو پہر 2دو بجے تک کھلا رکھیں۔