کپاس کی پیداوار میں اضافہ کیلئے اربوں کی سبسڈی دی جا رہی ہے:محکمہ زراعت

25 مارچ ، 2023

لاہور (نیوزرپورٹر) ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق حکومت پنجاب کپاس کے تصدیق شدہ بیج کی ترویج اور پیداوار میں اضافہ کیلئےرجسٹرڈ کاشتکاروں کو اربوں روپے کی سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔ کپاس کی منظورشدہ اقسام کی کاشت پررجسٹرڈ کاشتکار5 ایکڑ تک سبسڈی حاصل کر سکے گا۔یہ سبسڈی پہلے آئیں، پہلے پائیںکی بنیاد پر دی جائیگی۔