لاہور (نیوزرپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایکسائز،ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول محمد علی نے 5 ایکسائز افسروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک دن کی تنخواہ کاٹنے کا حکم دیدیا۔ ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف جنرل ہولڈ اپ کے دوران ڈی جی نے ویڈیو کال کے ذریعے پنجاب بھر میں افسران کی حاضری چیک کی تو یہ ای ٹی او ناکوں پر موجود نہ تھے۔ان میں بھکر کے محمد اسداللہ، ملتان کے خالد حسین، لودھراں کے نفیس احمد، راجن پور کے جام عبدالرزاق اور سرگودھا کےراؤ افتخار شامل ہیں۔ بغیر رخصت غیر حاضری کا جرمانہ کرتے ہوئے ان کی ایک دن کی تنخواہ بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دیدیا جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹرز عدیل امجد نے سیکریٹری ایکسائزکو مراسلہ بھجوا دیا ہے۔ ڈی جی نے محکمہ کے تمام ملازمین کوتنبیہ کی ہے کہ وہ فرائض ایمانداری سے سرانجام دیں اور چھٹی منظور کرائے بغیر ڈیوٹی سے غیر حاضر نہ ہوں۔
لاہور نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث اور اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ عالمی...
لاہور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشدگی ختم کرنے میں پاکستان کے...
لاہور الکبیر ٹاؤن فیز ٹو میں پرائم مال کے چیئرمین چوہری افتاب احمد نے اپنے وعدوں کی مطابق پرائم مال کی ڈگین...
لاہورلاہور میں سٹی ٹریفک پولیس کے 34 ٹریفک اسسٹنٹس کو سینئر ٹریفک اسسٹنٹس کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی۔اس سلسلے...
لاہور لاہور میںآج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت37سینٹی گریڈ اور کم سے کم درجہ حرارت22سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔
لاہورسینٹرل پارک میڈیکل کالج میں عالمی یومِ صحت 2026 کے موقع پر سیمینار منعقد کیا گیا، جس کا مقصد طلبہ اور عوام...
لاہورراوی شہر میں کمرشل ٹیکس کی عدم ادائیگی پر آپریشن، متعدد کارخانے اور شادی ہال سیلراوی اربن ڈیویلپمنٹ...
لاہورگوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال میں 327ویں عالمی وساکھی میلے کی مرکزی اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا...