برمنگھم (ابرار مغل) عالمی امن کے قیام اور عصر حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ننی آخرالزمان و آقا دوجہاںﷺ کی انسان دوستی پر مبنی تعلیمات پر عمل کرنا ہو گا ۔محمد عربیﷺپورے جہان کی لیے رحمت العالمین بن کر آئے ہیں انکے بعد اب سلسلہ نبوت بند ہو چکا ہے۔ نبی کریم کی نبوت اور شان اقدس کہ پہرہ داری پوری دنیا میں کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان کے معروف روحانی آستانے بلاوڑہ شریف کے زیر اہتمام برمنگھم میں منعقدہ سالانہ عالمی تاجدار ختم بنوت کانفرنس سے دربار عالیہ بلاوڑہ شریف صاحبزادہ پیر حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار نے کیا۔انہوں نے کہا کہ برطانوی نوجوان نسل دین اسلام کے غلبے کے لیے پیارے نبی کریمؐ کی سنت کو اپنائے مقامی و ملکی قوانین میں رہ کر ایسا کردار ادا کرے کہ نبی کریم ﷺکے عاشق ہونے کی جھلک نظر آئے۔ عظیم الشان عالمی کانفرنس کی سرپرستی و صدارت سجادہ نشین دربار عالیہ بلاوڑہ شریف و سپہ سالار عالمی تحریک ختم بنوت صاحبزادہ پیر حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار نے خود کی۔،خدام آستانہ بلاوڑہ شریف خلیفہ راجہ آفتاب شریف اور خلیفہ شیخ طفیل کی میزبانی میں منعقدہ اس کانفرنس میں برمنگھم سمیت برطانیہ بھر سے ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی،جبکہ کانفرنس آمد پر صاحبزادہ پیر حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار کا نعروں کی گونج میں استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر نامور ثناء خوانوں نے اپنے اپنے مخصوص انداز میں نذرانہ عقیدت بھی پیش کیا منفرد انداز میں پیش کیے گئے نعتیہ کلام نے شرکاء کے ایمانوں کو گرما دیا۔ صاحبزادہ پیر حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ مغرب میں دین اسلام کی اشاعت اور ترویج کے لیے سرکار دو عالم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا پڑے گا بنی کریم آقا دوجہاں کی ذات اقدس ہمارے لیے بہترین رول ماڈل ہے انہوں نے کہا ہمارے اسلاف نے اپنے کردار اور طرز عمل سے عقیدہ ختم بنوت کا پہرہ دیا ہے آج بھی ہمیں اسی جذبے اور ولولے کی ضرورت ہے انہوں مزید کہا کہ برطانوی معاشرے میں پروان چڑھتی نوجوان نسل کا ناطہ نبی کریم سے جوڑ کر انکےستقبل کو روشن و منور کیا جا سکتا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ حقیقی معنوں میں عاشق رسول بن کراپنے اندر تبدیلی لائی جاۓ ،اس موقع پر مریضوں کا روحانی علاج بھی کیا گیا۔
ا ولڈہم پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ فاتح عرب و عجم سیدنا معاویہ بن ابو سفیان...
پیرس میاں نواز شریف کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبہ کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ یہ...
ویانامسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم نے دیکھا کہ...
اوسلوسفیر پاکستان ناروے سعدیہ الطاف قاضی نے صحافی ناصر اکبر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی مبارک باد دی اور...
برازیلیا برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث10سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق...
لندن ایک85سالہ خاتون برینڈا گنتھر عرف لالی پاپ لیڈی 40سال کی ملازمت کے بعد ریٹائر ہوگئیں۔ برینڈا گنتھر عرف...
مانچسٹرانگلینڈ میں ہونیوالے ٹیسٹوں اورنمونہ جات میں پینے والے پانی کے کیمیکلز آلود ہونے کی تصدیق کے بعد...
سیول یوکرین جنگ میں روس کی جانب سے لڑنے والے شمالی کوریا کے تقریباً 300 فوجیوں کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے۔ جنوبی...