لندن (پی اے) ایک ریسرچ سے ظاہر ہوا ہے کہ 2022 میں ہیٹ ویو کے 3 دنوں کے دوران 20 فیصد ہسپتالوں کو آپریشن منسوخ کرنا پڑے تھے۔ یہ بات برٹش جرنل آف سرجری میں شائع ہوئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال 16-19جولائی کے دوران، جب ملک کے بعض حصوں میں در جہ حرارت 40 درجہ سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کرگیا تھا، ڈاکٹر اور سرجنز اپنے کام میں مصروف تھے۔ ریسرچرز کو برطانیہ کے 140میں سے 271 ہسپتالوں کا جواب موصول ہوا، جن میں سے 18.5 فیصد ہیٹ ویو کی وجہ سے آپریشن ملتوی یا منسوخ کئے جانے کی اطلاع دی ہے۔ 35.1 ہسپتالوں نے گرمی کی لہر جاری رہنے تک سرجری کا سلسلہ ملتوی کئے رکھا کیونکہ این ایچ ایس کی عمارتیں بہت زیادہ حدت برداشت کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتیں۔ آپریشن ملتوی یا منسوخ کئے جانے کی 35.8 فیصد وجوہات اسٹاف کی کمی تھی۔ 30.3 فیصد نے ماحول کا غیر محفوظ ہونا اور 22.1 فیصد نے ہسپتالوں میں بستروں کی کمی کو اس کا سبب قرار دیا ہے۔ 41 فیصد نے بتایا کہ ان کے آپریشن تھیٹر میں شدید حدت کو کنٹرول میں رکھنے کی صلاحیت نہیں تھی۔ 35.4ہسپتالوں نے بتایا کہ شدید گرمی کے دوران انھیں آپریشن کیلئے ضروری تبدیلیاں اور انتظامات کرنا پڑے۔ گرمی کی شدت کے دوران ہسپتالوں سے مریضوں کو فارغ کرنے میں دشواری ہوئی اور مریضوں کو اضافی مائع اشیا فراہم کرنا پڑیں۔ اس کے علاوہ عملے کو بھی کافی دیر تک کی چھٹی دینا پڑی اور سرجری صبح کے وقت کرنا پڑیں جب گرمی کی شدت کچھ کم ہوتی ہے۔ برمنگھم یونیورسٹی کے ریسرچ فیلو جیمز گلاسبے اور ان کے ساتھی کا کہنا ہے کہ تھوڑے وقفے کی ہیٹ ویو سے بھی برطانیہ کی سرجیکل سروسز بری طرح متاثر ہوئیں، اب ایک دفعہ شدت کے موسم کے امکانات بڑھ رہے ہیں اور ہم اگلے کئی سال تک سردیوں اور گرمیوں کے سنگم پر کھڑے محسوس ہوں گے اور ہمیں سردیوں اور گرمیوں دونوں ہی موسموں میں دباؤ کا سامنا کرنا ہوگا، اس ہسپتالوں کو چاہئے کہ جس طرح کورونا کے دوران زیر التو ا سرجری کے مریضوں کو نمٹایا گیا ہے اور ہمیں کلائمٹ چینج کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال سے نمٹنے کا بھی طریقہ کار تلاش کرنا چاہئے۔
ا ولڈہم پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ فاتح عرب و عجم سیدنا معاویہ بن ابو سفیان...
پیرس میاں نواز شریف کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبہ کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ یہ...
ویانامسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم نے دیکھا کہ...
اوسلوسفیر پاکستان ناروے سعدیہ الطاف قاضی نے صحافی ناصر اکبر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی مبارک باد دی اور...
برازیلیا برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث10سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق...
لندن ایک85سالہ خاتون برینڈا گنتھر عرف لالی پاپ لیڈی 40سال کی ملازمت کے بعد ریٹائر ہوگئیں۔ برینڈا گنتھر عرف...
مانچسٹرانگلینڈ میں ہونیوالے ٹیسٹوں اورنمونہ جات میں پینے والے پانی کے کیمیکلز آلود ہونے کی تصدیق کے بعد...
سیول یوکرین جنگ میں روس کی جانب سے لڑنے والے شمالی کوریا کے تقریباً 300 فوجیوں کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے۔ جنوبی...