ابرن ( پ ر) سوئٹزر لینڈ میں سفارت خانہ پاکستان کے زیر اہتمام برن میں یوم پاکستان قومی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ تقریب میں سوئس میں بسنے والے لوگوں نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، سفیر پاکستان عامر شوکت نے پاکستانی ترانے کی گونج میں پرچم کشائی کی۔ سفارت خانہ برن کے ہیڈ آف چانسلر علی محمود نے صدر پاکستان عارف علوی اور وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے قوم کے نام پیغامات پڑھ کر سنائے۔ سفیر پاکستان نےخطاب میں پاکستانی کمیونٹی کو یوم پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی اور شدت پسندی کیخلاف جنگ میں کامیابیاں حاصل کی،جمہوریت اور امن کیلئے ہم پر امید ہیں ۔ان کا کہنا تھا اوورسیز پاکستانی پاکستان کی اصل طاقت ہیں۔ اورسیز پاکستانیوں کا پاکستان معشیت میں ایک بہت اہم کردار ہے۔ ہمیں چاہیے ہم سب مل کر پاکستان کی ،معاشی اور سماجی ترقی و برابری کیلئے کوشاں رہیں گے،اتحاد،ایمان اور نظم و ضبط کے ساتھ ہم پاکستان کو مزید مضبوط بنا سکتے ہیں اور اس کے لئے ہمیں اپنی جدوجہد جاری رکھنا ہوگی، تقریب کا اختتام وطن عزیز کی سلامتی کی دعاؤں کے ساتھ ہوا۔
ا ولڈہم پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ فاتح عرب و عجم سیدنا معاویہ بن ابو سفیان...
پیرس میاں نواز شریف کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبہ کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ یہ...
ویانامسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم نے دیکھا کہ...
اوسلوسفیر پاکستان ناروے سعدیہ الطاف قاضی نے صحافی ناصر اکبر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی مبارک باد دی اور...
برازیلیا برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث10سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق...
لندن ایک85سالہ خاتون برینڈا گنتھر عرف لالی پاپ لیڈی 40سال کی ملازمت کے بعد ریٹائر ہوگئیں۔ برینڈا گنتھر عرف...
مانچسٹرانگلینڈ میں ہونیوالے ٹیسٹوں اورنمونہ جات میں پینے والے پانی کے کیمیکلز آلود ہونے کی تصدیق کے بعد...
سیول یوکرین جنگ میں روس کی جانب سے لڑنے والے شمالی کوریا کے تقریباً 300 فوجیوں کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے۔ جنوبی...