لندن (مرتضیٰ علی شاہ) برٹش پاکستانی فارمولا ون ریسر انعام احمد امریکی ریسنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ 23 سالہ احمد نے ریسنگ کے نئے سیزن کے شروع ہوتے ہی اپنی نظریں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے پر جما دی ہیں۔ امریکی ریسنگ سین میں پاکستانی پرچم کے ہمراہ انہوں نے ماہ رواں کی ابتدا میں سینٹ پیٹرزبرگ فلوریڈا کی سٹریٹس میں انڈی این ایکس ٹی سیریز میں اپنا آغاز کیا ہے۔ میامی میں پری سیزن کے آخری ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد انہیں بہت زیادہ امیدیں وابستہ ہیں۔ احمد نے بہت سے تجربہ کار ڈرائیورز کے مقابلے میں تیز ترین لیپ ٹائم سیٹ کیا۔ انڈی این ایکس ٹی امریکہ میں سنگل سیٹر ریسنگ کے ٹاپ لیول سے پہلے آخری فرنٹیئر ہے۔ انڈی کار (Indycar) سیریز جو ہر مئی میں ریسنگ کا سب سے بڑا شو پیش کرتی ہے۔ انڈیاناپولس 500 میل کی موٹر ریس کو دنیا بھر میں انڈی 500 کے نام سے جانا جاتا ہے۔ انڈی این ایکس ٹی ایک بہت ہی منفرد اور مسابقتی چیمپئن شپ ہے، جس میں ڈرائیور سٹریٹ سرکٹس میں ریس کرتے ہیں۔ اس مقصد کیلئے تیز رفتار ریسنگ ٹریکس اور اوولز بنائے جاتے ہیں جو کہ نان سٹاپ ہائی سپیڈ ایکشن کی امریکن قسم ہے۔ پانچ مارچ کو فلوریڈا میں چمکتی دھوپ نے سٹریٹ فائٹ کیلئے ڈرائیورز کو خوش آمدید کہا تھا۔ احمد کوالیفائنگ میں پول کیلئے جدوجہد کررہے تھے لیکن بریک کے مسئلے کا مطلب تھا کہ انہوں نے چھٹی لائن پر شروع کیا۔ ایک تیز آغاز کے بعد وہ پہلے ہی میدان کی طرف بڑھ رہے تھے، جب اسے اوپننگ لیپ میں ریس گولڈ نے دیوار کی جانب دھکیل دیا۔ 2023 کا سیزن احمد کا امریکہ میں ریسنگ کا دوسرا مکمل سال ہے۔ اس سوال کے جواب میں کہ ان کا امریکی ایڈونچر اب تک کیسا رہا ہے تو احمد نے کہا کہ میں واقعی میں اس وقت امریکہ میں فروغ کو دیکھ رہا ہوں اور امریکی لوگ جس طرح ریسنگ میں ہیں، وہ مجھے پسند ہے۔ وہ اس بات کی پرواہ نہیں کرتے کہ آپ کہاں سے آتے ہیں یا آپ کیسے لگتے ہیں، اگر آپ اچھے ہیں، وہ آپ کو ایک مواقع دیتے ہیں جو کہ میرے خیال میں غیر معمولی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں جس طرح سے امریکہ میں سپانسرز لینے میں کامیاب رہا ہوں، وہ غیر معمولی ہے۔ انہیں اس بات کی پرواہ نہیں ہے کہ میں کہاں سے ہوں یا کسی بات کی۔ اگر آپ اچھے ہیں تو وہ آپ کو سپورٹ کرتے ہیں۔ میں امریکیوں کا بہت احترام کرتا ہوں۔ ایسا میں نے کہیں اور نہیں دیکھا ہے۔
ا ولڈہم پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ فاتح عرب و عجم سیدنا معاویہ بن ابو سفیان...
پیرس میاں نواز شریف کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبہ کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ یہ...
ویانامسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم نے دیکھا کہ...
اوسلوسفیر پاکستان ناروے سعدیہ الطاف قاضی نے صحافی ناصر اکبر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی مبارک باد دی اور...
برازیلیا برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث10سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق...
لندن ایک85سالہ خاتون برینڈا گنتھر عرف لالی پاپ لیڈی 40سال کی ملازمت کے بعد ریٹائر ہوگئیں۔ برینڈا گنتھر عرف...
مانچسٹرانگلینڈ میں ہونیوالے ٹیسٹوں اورنمونہ جات میں پینے والے پانی کے کیمیکلز آلود ہونے کی تصدیق کے بعد...
سیول یوکرین جنگ میں روس کی جانب سے لڑنے والے شمالی کوریا کے تقریباً 300 فوجیوں کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے۔ جنوبی...