اوسلو(ناصراکبر) سفارت خانہ پاکستان ناروے میں سفیر پاکستان سعدیہ الطاف قاضی کی جانب سے ناروے میں مقیم پاکستانی میڈیاکے نمائندوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا،اس موقع پر سفیر پاکستان سعدیہ الطاف قاضی نے عشائیہ میں آئے ہوئے صحافیوں کا شکریہ ادا کیا اور صحافیوں کی دیار غیر میں اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مشکلات اور پاکستان کےامیج کے احوالے سےمیڈیا میں کوریج کوسراہا، سعدیہ الطاف قاضی نے کہا کہ ناروے میں موجود اوورسیز پاکستانیوں نے اپنی محنت اور لگن سے کام کرکے دکھایا اور بتایاکہ پاکستانی کتنی محنتی قوم ہے جس کا نارویجن حکومت نے بھی اعتراف کیا ہے،انہوں نے کہا کہ ناروے کی تعمیروترقی میں پاکستانی کمیونٹی کا بھی بڑا ہاتھ ہے ،سفیر پاکستان سعدیہ الطاف قاضی نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں پاکستان کا اثاثہ قرار دیا، اس موقع پر سفیر پاکستان سعدیہ الطاف قاضی نے ناروے اور پوری دنیا میں بسنے والے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارک باد دی۔ عشائیہ میں سفیر پاکستان کے ہمراہ ڈپٹی ہیڈ آف مشن مس سارا ملک ، ویلفیئر کمیونٹی کونسلر آصف حمید بھی موجودتھے۔عشائیہ میں صحافیوں ناصر اکبر، عقیل قادر، سجاد رسول، سید مجاہد علی، مبارک شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔
ا ولڈہم پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ فاتح عرب و عجم سیدنا معاویہ بن ابو سفیان...
پیرس میاں نواز شریف کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبہ کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ یہ...
ویانامسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم نے دیکھا کہ...
اوسلوسفیر پاکستان ناروے سعدیہ الطاف قاضی نے صحافی ناصر اکبر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی مبارک باد دی اور...
برازیلیا برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث10سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق...
لندن ایک85سالہ خاتون برینڈا گنتھر عرف لالی پاپ لیڈی 40سال کی ملازمت کے بعد ریٹائر ہوگئیں۔ برینڈا گنتھر عرف...
مانچسٹرانگلینڈ میں ہونیوالے ٹیسٹوں اورنمونہ جات میں پینے والے پانی کے کیمیکلز آلود ہونے کی تصدیق کے بعد...
سیول یوکرین جنگ میں روس کی جانب سے لڑنے والے شمالی کوریا کے تقریباً 300 فوجیوں کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے۔ جنوبی...