عمران خان الیکشن نہیں اپنی سلیکشن کرانا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

27 مارچ ، 2023

لاہور(خصوصی نمائندہ)وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان الیکشن نہیں اپنی سلیکشن کرانا چاہتے ہیں، عمران خان اب تم نہ سلیکٹ ہو کر اقتدار میں آسکتے ہونہ الیکٹ ہوکرآسکتے ہو،نواز،شہبازشریف نے پی کے ایل آئی،ہیلتھ کارڈ،موٹر وے اور ٹیکنالوجی جیسے دس نکاتی ایجنڈے دئیے۔دس نکاتی ایجنڈے پر تمہیں دس تھپڑ پڑنے چاہئیں،ایک کروڑنوکری کی بجائے ایک کروڑ کوبیروزگارکیا،عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کے سارے مسئلے نفسیاتی ہے کہانی گھڑتے ہیں تاکہ نظریں ہٹ کر ان کی کہانی پر رک جائیں،عمران خان کی ہر کہانی جھوٹی ثابت ہوتی ہے۔ آپ کی بیگم لوٹ مارکر کے القادرٹرسٹ لے گئی،تم پہلے پنکی پیرنی فرح گوگی کو قانون کے شکنجے میں لائو،اوورسیزپاکستانی پاگل نہیں کہ فرح گوگی کوپیسے دیں۔گذشتہ روز لاہور ماڈل ٹاؤن پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگ زیب کا کہنا تھاکہ ایک شخص جو پورے پاکستان کو کہتاہے خوف کے بت توڑ دو کسی سے نہیں ڈرتا،عمران خان جب ننھی منھی جلسی میں جاتا ہے تو بلٹ پروف گاڑی اور بلٹ پروف ڈبے میں بیٹھ کر کہتا خوف کے بت توڑو جو جھوٹ ہے، جھوٹ اس لئے بول رہا کیونکہ پٹاری میں آخری پتہ جان کو خطرہ ہے،عمران خان کی حکومت جانے پر پہلے عالمی سازش امریکہ پھر قمر جاوید باجوہ پر اس کے بعد سائفر لہرایا، انہوں نے کہا کہ لاہور کے لوگوں نے جلسہ کو مسترد کیا ۔ پچیس ہزار ارب روپے کا قرضہ پینتالیس ہزار ارب تک لے گئے،فرح گوگی پنکی پیرنی سمیت چور کٹہرے میں کھڑے ہوں گے ، دس نکاتی ایجنڈے پر تمہیں دس تھپڑ پڑنے چاہئیں،وہ کہتا منی لانڈرنگ پر قابو پائیں گے لیکن فارن فنڈنگ کا جواب دے دو،تم ایک منصوبہ بتاؤ جو ملک کے خلاف سازش مہنگائی قرضے معاشی تباہی کے علاوہ دیا ہو، تم پہلے پنکی پیرنی فرح گوگی کو قانون کے شکنجے میں لاؤ،تم نے زکوٰۃ کے پیسے ہاؤسنگ سوسائٹی میں لگائے،انہوں نے کہا کہ عمران خان دہشت گرد ہے، عمران خان تم اپنی شکل شیشے میں دیکھو پولیس والوں کے سر پھاڑنے والا دہشت گرد یو این او کو خط لکھتا ہے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں ، عمران خان کے کیسز کورٹ میں ہیں اگر جواب ہے تو کہہ دیں ٹیریان بیٹی ہے زکوتہ کے پیسے پراپرٹی میں نہیں لگائے توشہ خانہ کا جواب دے،عمران خان کو عدالتیں بلا رہی ہیں لیکن وہ نہیں آ رہے،مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ آٹے کی قیمت پر وزیراعظم نے تفصیلی میٹنگ کی مارکیٹ کمیٹیوں کو فعال کریں گے آج سستا آٹا پر پلان سامنے آئے گا، ،عارف علوی نے پی ٹی آئی کی پریس ریلیز دی وہ اپنے آئینی منصب کا مذاق اڑا رہے ہیں انسانی حقوق خلاف ورزی اس وقت یاد نہ آیا جب شہباز شریف اور پوری قیادت کو جھوٹے کیسز میں جیل ڈالا، عمران خان جب جیل میں کمرے کے اے سی بند کرنے کا کہتا تھا تو اس وقت صدر عارف علوی کو انسانی حقوق کا خیال نہیں آیا،صدر کا عہدہ پی ٹی آئی کا عہدہ نہیں اس عہدے میں فرق سمجھیں۔