سیالکوٹ (جنگ نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے سیلاب کی طرح سارا ملک کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا پی ڈی ایم جب سے بنی تب سے ہم نےکوئی ایسی بات نہیں کی جوآئین کے خلاف ہو‘ ہمیں تباہ حال معیشت ملی جسے بہتر کرنے میں وقت لگے گا۔پوری کوشش کر رہے ہیں کہ معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہو جائے اور کرپشن پر قابو پالیں۔رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ یہ وہ مافیا ہے جس نے چار سال پاکستان کو لوٹا اور اب احتساب سے بچنا چاہتے ہیں، عمران خان چاہتا ہے دوبارہ اقتدار ملے اور خاندان سمیت کرپشن کرنےکا موقع ملے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا عمران خان کا بیانیہ اب نہیں چلتا، سازش کا سفر امریکا سے شروع ہوا جو بعد میں محسن نقوی، آئی جی پنجاب اور آئی جی اسلام آباد پر آ گیا۔خواجہ آصف کا کہنا تھا نواز شریف جلد آرہے ہیں لیکن تاریخ نہیں دوں گا، نواز شریف کے واپس آنے کے بعد بہت بہتری ہو گی۔
اسلام آباد وفاقی حکومت نے نیب ترامیم کیس کا حکم نامہ چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔وزارت قانون نے نیب ترامیم...
اسلام آباد عالمی مالیاتی فنڈ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کردیا ہے ۔ گزشتہ روز...
اسلام آبادڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد میں زیر سماعت پی ٹی آئی کے سربراہ ،عمران خان اور بشری بی بی...
ملتان چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی جو گزشتہ روز اپنا دورہ مختصر کرکے واپس چلے گئے تھے گزشتہ شب...
کراچی سابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے بشیر میمن مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے،چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز...
اسلام آباد :ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری سے حاصل منافع کی...
اسلام آباد مستونگ واقعہ میں شہید ہونے والے ڈی ایس پی اور انکی سپاہ نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے اس بات کا...
لاہور انسداد دہشتگری عدالت کی جج عبہر گل خان نے اشتعال انگیز گفتگو کے مقدمے میں مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف...