لاہور (نیوز ایجنسیاں) پاکستان تحریک انصاف کے گزشتہ روز کے جلسے کے باعث لاہور کے گریٹر اقبال پارک کو کم و بیش 80 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔پی ایچ اے کی جانب سے پارک میں ہونے والے نقصانات کے لیے سروے شروع کر دیا گیا ہے اور تقریباً ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم حتمی رپورٹ کل تک آ جائے گی۔جلسے کی وجہ سے گریٹر اقبال پارک کے بیشتر پارکس اور چھوٹے پودے تباہ کئے گئے جبکہ پی ایچ اےانتظامیہ کی جانب سے گیٹوں کو لگائے جانے والے تالے بھی جلسے میں آنے والے شرکاء نے توڑ دیے۔ گریٹر اقبال پارک کے پروجیکٹ ڈائریکٹر جاوید حامد کے مطابق پی ٹی آئی نے سابقہ جلسے میں 40 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا تھا جس کی رقم اب تک ادا نہیں کی گئی اور اب مزید نقصان ہوا ہے جس کی رپورٹ تیار کرکے پی ٹی آئی کی قیادت کو بھجوائیں گے۔شہریوں نے گریٹر اقبال پارک کے پودوں اور پارکس سے زیادہ مہنگائی اور معاشی صورتحال کو بڑا مسئلہ قرار دیا ہے۔
اسلام آباد وفاقی حکومت نے نیب ترامیم کیس کا حکم نامہ چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔وزارت قانون نے نیب ترامیم...
اسلام آباد عالمی مالیاتی فنڈ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کردیا ہے ۔ گزشتہ روز...
اسلام آبادڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد میں زیر سماعت پی ٹی آئی کے سربراہ ،عمران خان اور بشری بی بی...
ملتان چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی جو گزشتہ روز اپنا دورہ مختصر کرکے واپس چلے گئے تھے گزشتہ شب...
کراچی سابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے بشیر میمن مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے،چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز...
اسلام آباد :ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری سے حاصل منافع کی...
اسلام آباد مستونگ واقعہ میں شہید ہونے والے ڈی ایس پی اور انکی سپاہ نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے اس بات کا...
لاہور انسداد دہشتگری عدالت کی جج عبہر گل خان نے اشتعال انگیز گفتگو کے مقدمے میں مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف...