اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب نے ماہ رمضان میں 20روپے فی کلو سستی چینی عوام کو فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اعلان پر عملدرآمد حکومت پنجاب کے تعاون سے آج 27مارچ 2023ء سے شروع ہو گا۔ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین چوہدری محمد ذکاء اشرف نے یہ بات جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ شوگر انڈسٹری نے پنجاب بھر میں نگران حکومت کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ہر ضلع میں رعایتی ریٹ پر چینی کی فراہمی کیلئے ایک ایک شوگر ملز کو مقرر کیا ہے۔ جب اُن سے پوچھا گیا کہ آپ اس ریٹ پر چینی سستے سٹالوں پر مہیا کرینگے تو اُنہوں نے بتایا کہ ہم بیس روپے کی رعایت فی کلو صارفین خریداروں کو دینگے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ شوگر انڈسٹری کی پیداواری لاگت ایک سو پندرہ روپے فی کلو ہے۔ 26مارچ کو اوپن مارکیٹ اور بڑے تھوک دکانداروں سے جب چینی کے ریٹ دریافت کئے گئے تو بتایا گیا کہ 5100روپے کی پچاس کلو چینی کی بوری آتی ہے جبکہ ہم لوگ ایک سو دس روپے فی کلو گاہک کو دے رہے ہیں۔ جب اُن سے پوچھا گیا کہ گلی محلے کے دکانوں والے کیا بھائو چینی فروخت کر رہے ہیں تو انہوں نے بتایا کہ وہ لوگ لفافے میں چینی ڈال کے دیتے ہیں‘ اسلئے وہ ہم سے ایک سو دس روپے فی کلو چینی خرید کر ایک سو پندرہ سے ایک سو بیس روپے صارفین کو دے رہے ہیں۔
اسلام آباد وفاقی حکومت نے نیب ترامیم کیس کا حکم نامہ چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔وزارت قانون نے نیب ترامیم...
اسلام آباد عالمی مالیاتی فنڈ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کردیا ہے ۔ گزشتہ روز...
اسلام آبادڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد میں زیر سماعت پی ٹی آئی کے سربراہ ،عمران خان اور بشری بی بی...
ملتان چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی جو گزشتہ روز اپنا دورہ مختصر کرکے واپس چلے گئے تھے گزشتہ شب...
کراچی سابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے بشیر میمن مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے،چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز...
اسلام آباد :ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری سے حاصل منافع کی...
اسلام آباد مستونگ واقعہ میں شہید ہونے والے ڈی ایس پی اور انکی سپاہ نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے اس بات کا...
لاہور انسداد دہشتگری عدالت کی جج عبہر گل خان نے اشتعال انگیز گفتگو کے مقدمے میں مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف...