اسلام آباد (صالح ظافر) پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس آج (پیر) کو اپنے یک نکاتی ایجنڈے پر مزید بحث کرے گا جس کے آٹھ پہلو ہیں جن میں قومی اداروں کا احترام، امن و امان اور دہشت گردی، اقتصادی پالیسی، خارجہ پالیسی، جموں و کشمیر کا مسئلہ، چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور آبادی میں تیزی سے اضافہ شامل ہیں۔ باخبر پارلیمانی ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ اگرچہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس اور قومی اسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے الگ الگ جاری کیا ہے تاہم وفاقی وزراء اور ایم این ایز صدر عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان خطوط کے تبادلے پر بحث کرینگے جس سے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مجموعی سیاسی کشیدگی کو رفع کیا جائے گا جس میں پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کو ری شیڈول کرنے کا حوالہ دیا گیا ہے۔ صدر نے اپنے خط میں گزشتہ سال اپریل میں وزیر اعظم کے مشورے پر قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے اپنے عمل کے بارے میں کوئی وضاحت پیش نہیں کی جسے ملک کی سپریم کورٹ نے غیر آئینی قرار دیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان صدر کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا مشورہ نہیں دے سکتے تھے کیونکہ انہیں تحریک عدم اعتماد کا سامنا تھا۔ ٹریژری صدر علوی کو ان کے چار سال سے زیادہ دور اقتدار کے دوران اپنی آئینی ذمہ داریوں کو نبھانے میں کوتاہی اور ذمہ داریوں پر آڑے ہاتھوں لے گی۔ ذرائع نے اشارہ دیا کہ پڑوس کے اونچے مکان کے مکین کے لیے یہ ایک مشکل دن ہوگا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اپوزیشن سینیٹرز، سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کی قیادت میں اس معاملے اور دیگر موضوعات پر پی ٹی آئی کا نقطہ نظر پیش کرنے کیلئے مشترکا اجلاس میں شریک ہوں گے۔ گزشتہ سال اپریل میں اپنی حکومت کے خاتمے کے بعد پہلی بار پی ٹی آئی کے اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ قومی اداروں کے احترام اور مختلف اداروں کی جانب سے آئین و قانون کے مطابق معاملات کو سختی سے چلانے کی قرارداد بھی جاری مشترکہ اجلاس کا حصہ ہوگی۔ پی ٹی آئی کی آسیہ عظیم وفاقی دارالحکومت میں خواتین کے خلاف جرائم میں اضافے کے حوالے سے فوری عوامی اہمیت کے معاملے پر وزیر داخلہ کی توجہ مبذول کرائیں گی جس سے عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ توقع ہے کہ وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمان کانجو نوٹس کا جواب دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کانجو عالیہ کامران کی توجہ کا بھی جواب دیں گے جو انسانی اسمگلنگ کے واقعات کے بارے میں فوری عوامی اہمیت کے معاملے کی جانب وزیر داخلہ کی توجہ مبذول کرائیں گی جس سے عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ مریم اورنگزیب پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز ایکٹ 2021 میں ترمیم کا بل (صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ (ترمیمی) بل، 2023) پیش کریں گی۔ وہ پریس، اخبارات، نیوز ایجنسیز اور کتب رجسٹریشن آرڈیننس 2002 میں ترمیم کے لیے ایک علیحدہ بل (پریس، اخبارات، نیوز ایجنسیز اور کتب رجسٹریشن (ترمیمی) بل، 2023) بھی پیش کریں گی۔
اسلام آباد وفاقی حکومت نے نیب ترامیم کیس کا حکم نامہ چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔وزارت قانون نے نیب ترامیم...
اسلام آباد عالمی مالیاتی فنڈ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کردیا ہے ۔ گزشتہ روز...
اسلام آبادڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد میں زیر سماعت پی ٹی آئی کے سربراہ ،عمران خان اور بشری بی بی...
ملتان چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی جو گزشتہ روز اپنا دورہ مختصر کرکے واپس چلے گئے تھے گزشتہ شب...
کراچی سابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے بشیر میمن مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے،چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز...
اسلام آباد :ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری سے حاصل منافع کی...
اسلام آباد مستونگ واقعہ میں شہید ہونے والے ڈی ایس پی اور انکی سپاہ نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے اس بات کا...
لاہور انسداد دہشتگری عدالت کی جج عبہر گل خان نے اشتعال انگیز گفتگو کے مقدمے میں مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف...