عمران کے بھانجے حسان نیازی پنجاب پولیس کی تحویل میں

27 مارچ ، 2023

کوئٹہ( این این آئی) کوئٹہ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء اور عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو سفری راہداری ریمانڈ پر پنجاب پولیس کے حوالے کردیا۔کوئٹہ میں جوڈیشل مجسٹریٹ 7کلیم اللہ موسیانی کی عدالت نے حسان نیازی کو اپنے چیمبر میں طلب کر کے سفری راہداری ریمانڈ دیا جس کے بعد انہیں پنجاب پولیس کے حوالے کردیاگیا، پنجاب پولیس حسان نیازی کو لاہور میں درج ایک کیس میں تحویل میں لینے کیلئے کوئٹہ پہنچی تھی،پنجاب پولیس کے اہلکار حسان نیازی کو ضلع کچہری سے لیکر روانہ ہوگئے۔اس سے قبل گزشتہ روز انہیں تین ایم پی او کے تحت گرفتار کرکیڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ سے تھانہ صدر منتقل کیاگیاتھا۔