آئین پر عمل کا مشورہ شہبازکو PTIکی پریس ریلیز ہی لگے گا‘فواد

27 مارچ ، 2023

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے وزیراعظم شہبازشریف کے صدر مملکت کو لکھے گئے جوابی خط پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ صدر مملکت نے اپنے خط میں شہباز شریف کو آئین پر عمل کرنے کا مشورہ دیا ،ظاہر ہے یہ بات ان کو تحریک انصاف کی پریس ریلیز ہی نظر آئیگی۔اتوارکو اپنے بیان میں فواد چوہدری کاکہنا تھا کہ اگر صدر مملکت کے اسمبلی توڑنے اور نئے الیکشن میں جانے کے اقدام پر عمل ہوتا تو آج ملک اس آئینی،سیاسی اور معاشی گرداب میں پھنسا نہ ہوتا اور ہم ایک مستحکم جمہوریت ہوتے۔