پانچ مقدمات میں پیشی ‘عمران آج زمان پارک سے اسلام آباد آئیں گے

27 مارچ ، 2023

لاہور( این این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج ( پیر) کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے۔ذرائع پی ٹی آئی لیگل ٹیم کا کہنا ہے کہ عمران خان 5 مقدمات میں عبوری ضمانت کے لئے زمان پارک سے اسلام آباد آئیں گے ۔عمران خان جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کے مقدمات کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔پی ٹی آئی چیئرمین پر تھانہ سی ٹی ڈی، گولڑہ اور رمنا میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔ذرائع پی ٹی آئی لیگل ٹیم کے مطابق سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر کیسز میں عمران خان کی عبوری ضمانتوں کی استدعا کی جائے گی۔