بارش کا سبب بننے والی ہواؤں کا سلسلہ کل سے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان

27 مارچ ، 2023

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )ایک اورمغربی ہواؤں کا سلسلہ منگل سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جو اگلے چند روز تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں برقرار رہ سکتی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم گلگت بلتستان میں ہلکی بارش ہوئی، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہیگاتاہم بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیراورگلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔