مینار پاکستان پر جلسہ، پی ٹی آئی اور ن لیگ میں الفاظ کی جنگ

27 مارچ ، 2023

کراچی (نیوز ڈیسک) مینار پاکستان کے جلسے پر تحریک انصاف اور لیگی رہنما میں الفاظ کی جنگ شروع ہوگئی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کل لاہور نے عمران خان کو مسترد کر دیا۔ جس پر فواد چوہدری نے جوابی وار کرتے ہوئے کہا ن لیگ والے اتنے بڑے اجتماعات کا جواب ایسی خاتون سے دلواتے ہیں جس نے کونسلر کا الیکشن بھی نہیں لڑا، بازاری زبان ہونا یا بازاری ہونے سے بیانیہ نہیں بنتا۔ فواد چوہدری کے بیان پر طلال چوہدری نے جواب دیا مریم روز آپ کو اصلیت یاد کرواتی ہیں اس لیے بری تو لگیں گی۔ مسلم لیگ (ن) نے اپنے آفیشل ٹوٹر اکائونٹ پر بھی فواد چوہدری کے ماضی کا ٹوئٹ شیئر کر دیا اس وقت فواد چوہدری پیپلزپارٹی میں تھے اور ٹوئٹ میں پی ٹی آئی ٹرولز کے لیے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا تھا۔