لاہور ، اسلام آباد ( جنگ نیوز،خبر نگار،این این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہہم پُرامید ہیں کہ آنے والے وقت میں ہمیں بھرپور مینڈیٹ ملے گا اور کسی بیساکھی کی ضرورت نہیں پڑیگی‘مجرموں کے ٹولے کی جانب سے سپریم کورٹ پر حملے‘ اس کے اختیارات کو کم کرنے اور اسے نیچا دکھانے کی کوششوں کی عوام بھرپور مزاحمت کررہے ہیں اور یہ مزاحمت جاری رہے گی۔تفصیلات کے مطابق عمران خان سے زمان پارک میں ریٹائرڈ سیشن ججز کے وفد نے ملاقات کی اور 297 ارکان کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی سے یکجہتی کا اظہار کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کا کہناتھاکہ ہمیں یہ سوچنا ہوگا ہم کس طرح عام شہری کو تحفظ دے سکتے ہیں، ہم ملک میں اصلاحات کے ایجنڈے کو آگے لے کر چلیں گے اور معاشرے کی بہتری کیلئے قانون کی حکمرانی قائم کریں گے جو بہت ضروری ہے۔ہم بڑے زاویے سے عوام کی فلاح کیلئے کوشش کرنا چاہتے ہیں اور پُرامید ہیں کہ مستقبل میں بھرپور مینڈیٹ کے ساتھ حکومت بنائیں گے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کبھی مذاکرات یا بیٹھ کر گفتگو سے نہیں گھبرائی مگر ہم صرف الیکشن کے معاملے پر بات چیت کریں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اسمبلی فلور پر رانا تنویر نے جو بے ہودہ تقریر کی اس سے میرا سر شرم سے جھک گیا۔دریں اثناءسوشل میڈیا پر اپنے بیان میں عمران خان کا کہناتھاکہ آج پاکستان میں قانون کی حکمرانی نہیں، گزشتہ 10ماہ سے جو کچھ ہو رہا ہم فسطائیت کی طرف بڑھ رہے ہیں۔مجرموں کے ٹولے کی جانب سے سپریم کورٹ پر حملے‘ اس کے اختیارات کو کم کرنے اور اسے نیچا دکھانے کی کوششوں کی عوام بھرپور مزاحمت کررہے ہیں اور یہ مزاحمت جاری رہے گی۔عمران خان نے کہا کہ ہم فسطائیت کے اسی دور کی جانب لوٹ رہے ہیں، پاکستان گزشتہ10ماہ سے جس کے چنگل میں ہے،نامعلوم افراد چادرو چار دیواری کی حرمت پامال کرتے ہوئے تحریک انصاف کے کارکنان اور سوشل میڈیاٹیم کے اراکین کے گھروں میں گھس رہے ہیں اور وہاں موجود افراد کو دہشت زدہ کرنے کے ساتھ مطلوبہ کارکن کی عدم موجودگی کی صورت میں اہلِ خانہ تک کو اٹھا رہے ہیں۔اغوا،دورانِ حراست تشدد،جعلی مقدمات کی بھرمار، میڈیا پرمکمل پابندی اور صحافیوں کو ہراساں کئے جانے جیسے لاتعداد واقعات میں آج کے پاکستان کا عکس جھلکتا ہے جس میں قانون کی حکمرانی کا تو نشان تک نہیں جبکہ آئین سے انحراف ہر پہلو سے نمایاں ہے۔
اسلام آباد خسارے کا شکار پی آئی اے کی تنظیم نو کیلئے مالیاتی مشیر کی خدمات حاصل کرنے کی درخواستوں کے...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے سینئر جوائنٹ سیکرٹری پاور ڈویژن حسن رضا سعید کا تبادلہ کر کے اُنہیں سینئر جوائنٹ...
اسلام آبادسابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر ملزمان کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت میں سماعت کیلئے مقرر...
لاہور پنجاب بورڈ آف ریونیو میں اربوں روپے مالیت کی متروکہ املاک جائیدادکی چھان بین کے لئے بنائی گئی صوبائی...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے آڈیو لیکس معاملے میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی ایف آئی اے طلبی کے...
کراچی امریکا نے خالصتان سے متعلق پالیسی پر تبصرے سے گریز کیا ہے ، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر سے...
اسلام آباد فیس بک ، واٹس اپ اور انسٹا گرام کی کمپنی میٹا نے پاکستان میں آئندہ عام انتخابات کی شفافیت ، تحفظ...
اسلام آباد چیف آف آرمی سٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے ملک کی ترقی و استحکام اور امن کیلئے...