سینٹ اجلاس آج طلب، 13نکاتی ایجنڈا جاری، اپوزیشن کے احتجاج کا امکان

30 مارچ ، 2023

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے)سینٹ کا اجلاس (آج ) جمعرات کی صبح ساڑھے دس بجے پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کر لیا گیا،چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی زیرصدارت ہونے والے اس اجلاس کیلئے 13 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا،وقفہ سوالات کے علاوہ پانچ بل ایوان میں پیش کئے جائیں گے ، جن میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 ، دی لائرز ویلفیئر اینڈ پروٹیکشن بل ، دی پاکستان میری ٹائم زونز بل ، پیر روشان انسٹیٹیوٹ آف پروگریسو سائنس و ٹیکنالوجی میرانشاہ کے قیام کا بل 2023 اور دی انٹربورڈز کوآرڈینیشن کمیشن بل شامل ہیں ،ذرائع کے مطابق جس میں اپوزیشن کی طرف سے شدید احتجاج کا امکان ہے ۔