عمران قانون کا سب سے بڑا مفرور،نااہلی اس کا انتظار کررہی ہے،مریم نواز

30 مارچ ، 2023

قصور( نمائندہ جنگ ) مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان قانون کا سب سے بڑا مفرور، نااہلی اس کا انتظار کر رہی ہے،کہتا ہے میری بیوی زمان پارک میں اکیلی تھی، اگر بشریٰ بی بی اکیلی تھی تو زمان پارک میں پٹرول بم تمہارے جن پھینک رہے تھے، قصور کے علاقے کھڈیاں خاص میں مریم نواز نے عوامی جتماع سے خطاب کرتے کہا کہ عمر عطاء بندیال صاحب آپ نے آئین پاکستان توڑنے والے کوسزا دی ہوتی تو آج حالات اور ہوتے،جس طرح عمران خان اور اس کے دہشت گردوں نے پنجاب پولیس پر دہشت گردی کی سب سامنے ہےجب عدالتی حکم پر پولیس جاتی ہے تو ان پر پیٹرول بم پھینکا جاتا ہے۔ہمارے کارکنان پرامن ہیں، انتشاری نہیں۔زمان پارک کے اندر دہشت گرد چھپے ہوئے تھے۔گلگت بلستان کی پولیس کو بلوا کر پنجاب پولیس پر حملہ کروایا گیا۔عمران خان بارے ہوئے بچے کی طرح ہے اسے سمجھ نہیں۔ مینار پاکستان پر بلٹ پروف بنکر بنا دیا ۔معصوم چہرے سے کہتا ہے میری بیوی اکیلی تھی تو کیا پٹرول بم جنات نے پھینکے؟۔وہ بنکر سے قوم سے خطاب کرکے کہتا ہے کہ قوم خوف کے بت کو توڑ دو،اتنا بزل کبھی پاکستان کی تاریخ میں دیکھا،کیا جو تمہارے سامنے پاکستانی عوام کھڑی ہے ۔کیا ان کی جان سستی ہے، اپنے بچوں کو لندن میں رکھا ہوا اور دوسرے کے بچوں کو آگے کیا ہوا۔ مریم نوز نے مزید کہا کباہر کے ملک سے اس کے حق میں ٹویٹ کرنے والے سن لیں یہ مہر تصدیق ہے کہ تم باہر کے فتنے ہو،عمران خان تمہیں باہر والوں نے لانچ کیا،ٹیرن خان اسکی بیٹی ہے، نااہلی اسکا انتظار کر رہی ہے۔ انصاف اور عدلیہ فیصلوں کے بارے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے مریم نواز نے کہاالیکشن ہوگا الیکشن ہی واحد راستہ ہے پہلے ترازو کے پلڑے برابر کرو،الیکشن ہو گا مگر نشئی کے کہنے پر نہیں ہو گا،ایک طرف نواز شریف کی تھوک کے حساب سے سزائیں دوسری طرف عمران کی ضمانتیں،2108 میں نواز شریف کے خلاف سازش کرکے اقتدار چھینا گیا،اب 2023 میں پاکستان کی عوام یہ ظلم نہیں ہونے دے گی، اب سہولت کار جائیں گے نواز شریف واپس آئے گا۔ مریم نواز نے کہا کہ عمران خان پہلا شخص ہے جو اپنے قتل روز نئی کہانی گھڑتا ہے، میں نے پہلے شخص دیکھا ہے جو روز اپنے قتل کی فلم دیکھاتا ہے ۔کبھی رانا ثنا اللہ۔ائی جی اور کبھی فلاں قتل کرنا چاہتا ہے،ایسے شخص کو پنجرے گھر میں چڑیا گھر میں رکھا جاتا چاہیے،عمر بندیال میں کہتی ہوں اس کے پیچھے نہ لگے یہ اپنے سہولت کار کو نہیں پخشتاالیکشن ہو گا مگر الیکشن سے پہلے فیصلہ ہوگا کہ ایک نشئی شخص کے کہنے پر اسمبلی توڑی کیوں گئ مان لو یہ خیبر پختونخوا کی اسمبلی جیت جائے، یہ پھر توڑ دے گا۔عمر عطاء بندیال صاحب آپ نے آئین پاکستان توڑنے والے کوسزا دی ہوتی تو آج حالات اور ہوتے ،،دستک عمران خان کی ہوتی ہے سپریم کورٹ سمجھتا ہے یہ آئین پاکستان دستک دے رہا ہے،مریم نواز نے کہا کہ جو سہولت کار ی ججز عمران خان کی ہو رہی ہے قوم کہہ رہی ہے فیصلے آئین اور قانون پہ نہیں ہوتے،گواہ رہنا جس دن نواز شریف کے خلاف فیصلہ آنا تھا آصف سعید کھوسہ اور ثاقب نثار کے بچے گیلری میں خوشی منا رہے تھے۔یہ پاکستان کی عدلیہ ہے آپ کے بچوں کا جوائے لینڈ نہیں ہے۔قوم کو یہ پتا ہونا چائیے ثاقب نثار اور خواجہ طارق مجھے ٹھوکنے کا انتظام چاہتے ہیں ۔انکو جو آئینہ دکھاتا ہے اسکو یہ کہتے ہیں ٹھوکو، کہتے ہیں مریم کے خلاف دھماکہ کرنے لگو پہلے بتا دینا۔