اسلام آباد (مہتاب حیدر) وزارت پٹرولیم کی جانب سے پٹرول پر مجوزہ نامکمل اور غیر حتمی کراس فیول سبسڈی نے آئی ایم ایف کے ساتھ تنازع کھڑا کردیا ہے جس سے عالمی مالیاتی ادارے کے عملے کو اسٹاف لیول سمجھوتے کو موخر کرنے کا جواز فراہم کردیا ہے۔ آئی ایم ایف نے کراس فیول سبسڈی کا ابتدائی منصوبہ رد کرتے ہوئے اسکے موثر ہونے کے حوا لے سے مزید تفصیلات مانگی ہیں۔ اب سوال یہ پیدا ہوتاہے کہ وزیراعظم کے دفتر اور وزارت پٹرولیم نے آئی ایم ایف کے ریویو مشن کو اعتماد میں لیے بغیر مذکورہ سہولت کا کیسےعجلت میں اعلان کردیا۔ وزارت خزانہ نے بھی کراس فیول سبسڈ ی کی ذمہ داری لینے سے خود کو علیحدہ کرلیاہے۔ وزارت پٹرولیم کومشورہ دیا گیاہےکہ وہ اس مرحلے پراپنی تجویز واپس لے اور وزارت خزانہ کے ساتھ مجوزہ پالیسی کی قابل عمل تًفصیلات طے کرے اور آئندہ ریویو کے موقع پر آئی ایم ایف کواعتماد میں لے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ایک اور سوال یہ بھی اٹھتا ہے کہ جب مذکورہ مجوزہ پالیسی پر 6؍ ہفتوں بعد ہی عمل ہوناتھا تو اس کا قبل از وقت اعلان کیوں کیا گیا۔ دریں اثناء پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید سالم الزابی نے بدھ کو یہاں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور ان سے اقتصادی اور مالی تعلقات کومزید مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ سفیر نے پاکستان کے مختلف اقتصادی شعبوں میں مزید سرمایہ کاری پر گفتگو کی۔
اسلام آباد خسارے کا شکار پی آئی اے کی تنظیم نو کیلئے مالیاتی مشیر کی خدمات حاصل کرنے کی درخواستوں کے...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے سینئر جوائنٹ سیکرٹری پاور ڈویژن حسن رضا سعید کا تبادلہ کر کے اُنہیں سینئر جوائنٹ...
اسلام آبادسابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر ملزمان کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت میں سماعت کیلئے مقرر...
لاہور پنجاب بورڈ آف ریونیو میں اربوں روپے مالیت کی متروکہ املاک جائیدادکی چھان بین کے لئے بنائی گئی صوبائی...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے آڈیو لیکس معاملے میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی ایف آئی اے طلبی کے...
کراچی امریکا نے خالصتان سے متعلق پالیسی پر تبصرے سے گریز کیا ہے ، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر سے...
اسلام آباد فیس بک ، واٹس اپ اور انسٹا گرام کی کمپنی میٹا نے پاکستان میں آئندہ عام انتخابات کی شفافیت ، تحفظ...
اسلام آباد چیف آف آرمی سٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے ملک کی ترقی و استحکام اور امن کیلئے...