آئی ایم ایف کا پاکستان پراعتماد ختم ہوچکا ہے، وزیر مملکت برائے خزانہ

30 مارچ ، 2023

اسلام آباد(کامرس رپورٹر)سینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت خزانہ عائشہ غو ث پاشا نے کہا ہےکہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے تمام پیشگی شرائط پر عملدرآمد کر لیا ہےاور صرف بیرونی فنانسنگ کی شرط باقی رہ گئی ہے جو کہ آئی ایم ایف کو چین ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے تصدیق کرنی ہے جس کے بعد آئی ایم ایف سے معاہدہ طے پا جائے گا ، ، دوست ممالک سے بیرونی فنانسنگ کے حوالے سے گزشتہ شب اہم پیش رفت ہوئی ہے، چین نے پاکستان کی مدد کی ہےا ور سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے بھی مدد ملنے والی ہے، آئی ایم ایف اور پاکستان کے مابین اعتماد کا شدید فقدان ہے، پیٹرول پر سبسڈی ابھی مکمل ڈیزائن نہیں ہوئی ، آئی ایم ایف کا پاکستان پراعتماد ختم ہوچکا ہے ، پاکستان کی ساکھ بہت متاثرہوچکی ہے مکمل بحالی میں وقت لگے گا، ، بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت خزانہ نے کہا کہ ، پٹرولیم ڈویژن نے پٹرولیم مصنوعات پر کراس سبسڈی کی تجویز دی تھی جو قابل عمل نہیں ہے، اس سکیم کو دیکھتے ہیں کہ کس طرح دیں کیونکہ اس موقع پر سبسڈی دینا بنتا نہیں ہے