اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سپریم جوڈیشل کونسل میں سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف شکایت کنندہ نے بیان حلفی جمع کرادیا ہے۔ بدھ کو شکایت کنندہ میاں داود ایڈووکیٹ نے ایک متفرق درخواست کے ذریعے تفصیلی بیان حلفی کے ساتھ ریفرنس میں درج دستاویزی ثبوت بھی جمع کرائے ، جن میں کہا گیا ہے کہ تمام دستاویزی ثبوت ریفرنس کے ساتھ منسلک تھے لیکن اب دوبارہ جمع کروائے جا رہے ہیں۔ثبوتوں میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور ان کے بیٹوں کے نام مبینہ طور پر مشکوک انداز میں خریدی گئی جائیدادوں کی دستاویزات کے علاوہ مذکورہ جج کی بیٹی نقش فاطمہ کو برطانوی بینک اکائونٹ میں بھیجے گئے پائونڈز کی رسید بھی منسلک ہے۔ متفرق درخواست کے ساتھ منسلک دستاویزات کے مطابق جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے 2021 میں گلبرگ لاہور میں 2کنال4مرلے کا پلاٹ4 کروڑ 44 لاکھ میں خریدا اور7کروڑ20لاکھ کا ڈکلیئر کیا، یہ پلاٹ2022 میں13کروڑ کا اپنے مبینہ فرنٹ مین محمد صفدر کو فروخت کر کے 4کروڑ96لاکھ کا ڈکلیئر کیا۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے سینٹ جونز پارک کینٹ میں 65 کروڑ مارکیٹ ویلیو والا 4کنال کا پلاٹ10 کروڑ 70 لاکھ میں خریدا۔فرنٹ مین صفدر نے جج کے بیٹوں مصطفی نقوی، مرتضیٰ نقوی کو ایک ایک کنال کے 2 پلاٹ کیپٹل اسمارٹ سٹی میں دلوائے۔ ایک بیٹے مصطفیٰ نقوی کوکیپٹل اسمارٹ سٹی میں 1کنال کا پلاٹ صرف5 لاکھ 40 ہزار میں دلوایا گیا۔ مصطفی ٰنقوی کو کیپٹل اسمارٹ سٹی انتظامیہ نے ساڑھے 16 مرلے پلاٹ میں 46لاکھ60ہزار رعایت دی،اوردونوں بیٹے مصطفی نقوی اور مرتضی نقوی لاہور اسمارٹ سٹی میں دسمبر 2021 میں چار چار مرلے کے 2 کمرشل پلاٹوں کے مالک بنے۔دستاویزات کے مطابق جج کے دونوں بیٹوں نے کمرشل پلاٹوں کی صرف 9 لاکھ روپے فی پلاٹ رقم کاغذوں میں جمع کروائی ہے۔ دونوں کمرشل پلاٹس کی موجودہ مارکیٹ ویلیو 3 کروڑ ہے۔ زاہد رفیق اور صفدر نامی شخص نے جج اور ان کی فیملی کے لیے سہولت کاری اور فرنٹ مین کا کردار ادا کیا۔ زاہد رفیق نامی پراپرٹی ڈیلر نے جج کی بیٹی کے برطانوی اکائونٹ میں10ہزار پاونڈ بھجوائے۔جج کی بیٹی نقش فاطمہ نقوی کو برطانوی بینک اکائونٹ میں 5 ہزار پائونڈ کی رسید پر31جنوری2023 کی تاریخ درج ہے۔ جج کی بیٹی کے برطانوی بینک اکائونٹ میں5 ہزار پائونڈ ابوظبی سے بھجوائے گئے۔شکایت کنندہ میاں دائود کو جسٹس نقوی کے بیٹوں کی طرف سے بھجوایا گیا لیگل نوٹس بھی متفرق درخواست کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے، جس میں جج کے بیٹوں نے چند برسوں میں1000کے قریب مقدمات کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ شکایت کنندہ میاں دائود کی جانب سے لیگل نوٹس کے جواب کی کاپی بھی متفرق درخواست کے ساتھ منسلک کی گئی ہے۔
اسلام آباد خسارے کا شکار پی آئی اے کی تنظیم نو کیلئے مالیاتی مشیر کی خدمات حاصل کرنے کی درخواستوں کے...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے سینئر جوائنٹ سیکرٹری پاور ڈویژن حسن رضا سعید کا تبادلہ کر کے اُنہیں سینئر جوائنٹ...
اسلام آبادسابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر ملزمان کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت میں سماعت کیلئے مقرر...
لاہور پنجاب بورڈ آف ریونیو میں اربوں روپے مالیت کی متروکہ املاک جائیدادکی چھان بین کے لئے بنائی گئی صوبائی...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے آڈیو لیکس معاملے میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی ایف آئی اے طلبی کے...
کراچی امریکا نے خالصتان سے متعلق پالیسی پر تبصرے سے گریز کیا ہے ، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر سے...
اسلام آباد فیس بک ، واٹس اپ اور انسٹا گرام کی کمپنی میٹا نے پاکستان میں آئندہ عام انتخابات کی شفافیت ، تحفظ...
اسلام آباد چیف آف آرمی سٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے ملک کی ترقی و استحکام اور امن کیلئے...