اسلام آباد (صالح ظافر) جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ میں نہیں جانتا کہ سپریم کورٹ بل سے مجھے ریلیف ملے گا یا نہیں جبکہ معروف قانون دان سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہاکہ ایکٹ کوئی انوکھی بات نہیں اور پی ٹی آئی کی جانب سے اس قانون پر تنقید بھی متوقع تھی۔ تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی میں پاس ہونے والے ’’دی پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ ‘‘ متوقع طور پر آج ( جمعرات کو) سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔ اس بل کے پاس ہونے کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف کو الیکشن میں حصہ لینے کا موقع فراہم کرے گا جنہیں آرٹیکل 62 ایف کے تحت 2017 میں نااہل قرار دیا گیا تھا۔ امکان ہے کہ سینیٹ سے منظوری کے بعد بل صدر کی منظوری کے لیے بھیج دیا جائے گا۔جہانگیر ترین نے ایک سوال پر کہا ہے کہ انہیں سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کی اپنی اہلیت کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے جہاں وہ نواز شریف کی طرح آئین کے 62 ون (ایف) کے تحت تاحیات نااہل قرار پائے تھے۔ پاکستان بار کونسل کے سابق صدر اور معروف قانون دان سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ کسی بھی فیصلے کے خلاف اپیل کا حق عالمی حق ہے اور اس سے کسی فرد کا انکار نہیں کیا جا سکتا۔سینیٹر نے یاد دلایا کہ قانون سازی اور خاص طور پر نواز شریف کے خلاف کیس پر اس کے اثرات کے حوالے سے گرما گرم بحث ہونا ہی تھی ۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ ایکٹ کا اثر کوئی انوکھی بات نہیں اور پی ٹی آئی کی جانب سے اس قانون پر تنقید بھی متوقع تھی۔ انہوں نے یاد دلایا کہ یہ ایک مقبول قانون ہے کیونکہ قانونی برادری طویل عرصے سے اس طرح کے قانون کا مطالبہ کر رہی ہے۔ انہیں امید ہے کہ یہ بغیر کسی مشکل کے قانون کا حصہ بن جائے گی۔
اسلام آباد خسارے کا شکار پی آئی اے کی تنظیم نو کیلئے مالیاتی مشیر کی خدمات حاصل کرنے کی درخواستوں کے...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے سینئر جوائنٹ سیکرٹری پاور ڈویژن حسن رضا سعید کا تبادلہ کر کے اُنہیں سینئر جوائنٹ...
اسلام آبادسابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر ملزمان کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت میں سماعت کیلئے مقرر...
لاہور پنجاب بورڈ آف ریونیو میں اربوں روپے مالیت کی متروکہ املاک جائیدادکی چھان بین کے لئے بنائی گئی صوبائی...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے آڈیو لیکس معاملے میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی ایف آئی اے طلبی کے...
کراچی امریکا نے خالصتان سے متعلق پالیسی پر تبصرے سے گریز کیا ہے ، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر سے...
اسلام آباد فیس بک ، واٹس اپ اور انسٹا گرام کی کمپنی میٹا نے پاکستان میں آئندہ عام انتخابات کی شفافیت ، تحفظ...
اسلام آباد چیف آف آرمی سٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے ملک کی ترقی و استحکام اور امن کیلئے...