اسلام آباد(خالد مصطفیٰ) اگر پاکستان ایران پاکستان گیس پائپ لائن اپنی حدود کے اندر فروری 2024تک مکمل نہیں کرتا تو پاکستان کو ایران کی طرف سے 18ارب ڈالر کے جرمانے کے لئے عدالتی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ یہ جرمانہ فرانسیسی قوانین کے تحت ہوگا۔ دی نیوز اخبار نے یہ خبر 31 جنوری 2023 کو چھاپی تھی جس کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے ایک کمیٹی قائم کی تھی تاکہ اس بات کا حل تلاش کیا جائے کہ پاکستان کس طرح امریکی پابندیوں کے ساتھ گیس پائپ لائن بچھا سکتا ہے۔ کمیٹی کے سربراہ وزارت خارجہ کے اعلیٰ افسر سید طارق فاطمی کو بنایا گیا تھا۔ اب اس کمیٹی نے اپنی رپورٹ جمع کرادی ہے جس میں سفارشات میں کہا گیا ہے کہ ایران کو باور کرایا جائے کہ پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی گیس لائن اپنی حدود میں تعمیر کرنے کا پوری طرح ارادہ رکھتا ہے اور اسے مکمل کرے گا۔ ایک سینئر افسر کا کہنا تھا کہ تمام سفارشات پبلک نہیں کی جاسکتیں کیوں کہ یہ ایک حساس معاملہ ہے اس رپورٹ کو پبلک نہیں کیا جاسکتا۔ تاہم افسر کا کہنا تھا کہ ایران پاکستان گیس پائیپ لائن کے معاملے میں عدالت جاسکتا ہے کیونکہ اس منصوبے پر دستخط فرنسیسی قوانین کے تحت کئے گئے تھے۔
اسلام آباد خسارے کا شکار پی آئی اے کی تنظیم نو کیلئے مالیاتی مشیر کی خدمات حاصل کرنے کی درخواستوں کے...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے سینئر جوائنٹ سیکرٹری پاور ڈویژن حسن رضا سعید کا تبادلہ کر کے اُنہیں سینئر جوائنٹ...
اسلام آبادسابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر ملزمان کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت میں سماعت کیلئے مقرر...
لاہور پنجاب بورڈ آف ریونیو میں اربوں روپے مالیت کی متروکہ املاک جائیدادکی چھان بین کے لئے بنائی گئی صوبائی...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے آڈیو لیکس معاملے میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی ایف آئی اے طلبی کے...
کراچی امریکا نے خالصتان سے متعلق پالیسی پر تبصرے سے گریز کیا ہے ، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر سے...
اسلام آباد فیس بک ، واٹس اپ اور انسٹا گرام کی کمپنی میٹا نے پاکستان میں آئندہ عام انتخابات کی شفافیت ، تحفظ...
اسلام آباد چیف آف آرمی سٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے ملک کی ترقی و استحکام اور امن کیلئے...