پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں 15سے 20روپے کمی کا امکان

30 مارچ ، 2023

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان میں یکم اپریل سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اتار چڑھائو آنے کے باعث امکان ظاہر کیاگیا کہ پاکستان میں یکم اپریل سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کی جاسکتی ہیں آئل مارکیٹنگ کمپنیز کا تخمینہ ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 15 سے 20 روپے فی لٹرکمی کا امکان ہے