کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا،9نکاتی ایجنڈا زیر غور آئیگا

30 مارچ ، 2023

اسلام آباد (تنویر ہاشمی ) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت آج ہوگا، 9نکاتی ایجنڈے کو زیر غور لایا جائیگا، ذرائع کے مطابق۱ جلاس میں ملک کے تین ائر پورٹس لاہور ، کراچی اور اسلام آباد کو آئوٹ سورس کرنے کےلیے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کو بطور ٹرانزیکشن ایڈوائزر تعینات کرنے کی منظوری دی جائے گی ،درآمد ی یوریا کھاد کی سبسڈی کو نصف نصف بنیادوں پر وزارت تجارت کےلیے ضمنی گرانٹ کی منظوری دی جائے گی، وزارت پیٹرولیم کی سمری پر کیرتھر بلاک سے گیس و تیل کی تلاش کے لائسنسکی مزید دو سال توسیع دینے کی بھی منظوری دی جائےگی ، ہلال اور اقبال کے تیل کی دریافت کے فیلڈ ڈویلپمنٹ پلان کی کمرشل استعمال کی منظوری بھی دی جائے گی ، مارٹی کی غایزیج ون کے تیل کے کنوین کے لیے مزید توسیع کی درخواست بھی زیر غور آئیگی ،ای سی سی میں کے الیکٹرک اور حکومت پاکستان کے مابین معاہدے پر عملدرآمد پر معاملہ بھی زیر بحث آئے گا، وزارت بجلی ،وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس کےلیے مختلف ضمنی گرانٹس کی منظوری بھی دی جائیگی۔