وزیراعظم کی 5بیوروکریٹس کو گریڈ 22 میں ترقی دینے کی منظوری

01 اپریل ، 2023

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں 5 بیوروکریٹس کو گریڈ 21 سے 22 میں ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔ یہ منظوری جمعہ کے روز دی گئی ۔ ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 21 کے 2 افسران سید ندیم حسین رضوی اور محمد ندیم عارف کوگریڈ 22 میں ترقی دی گئی ہے۔کسٹم سروس کے گریڈ21 کے 2 افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دی گئی جن میں مکرم جاہ انصاری اور فیض احمد شامل ہیں ۔ پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے گریڈ 21 کے افسر لیاقت علی میمن کوگریڈ 22 میں ترقی دی گئی ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے افسران کی ترقی کا اعلامیہ جاری کر دیا ہےالبتہ ایف بی ٓر کے کیسز کو موخر کردیاگیا تھا جن کی منظوری جمعہ کے روز دی گئی۔