اسلام آباد (آئی این پی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات حذف کرنے کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، اسد قیصر کی جانب سے وکیل شیر افضل مروت عدالت میں پیش ہوئے،چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ کیا یہ درخواست سیکشن 23کے تحت دائر ہونی تھی، ایف آئی آر پر پولیس کو تفتیش سے نہیں روک سکتے لیکن نوٹس جاری کر دیتے ہیں، آپ کو یہ ریلیف دیتے ہیں کہ ہراساں کرنے سے روک دیا جائے،سابق سپیکر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے ایف آئی آر میں 200بندے لکھے اور گرفتار 400سے زائد کیے، عدالت ان سے پوچھے کہ کس قانون کے تحت گرفتار ملزمان کو جوڈیشل کیا ہے، جن کو گرفتار کیا گیا اب ان میں سے کچھ کو ڈسچارج کرنا شروع کر دیا ہے،وکیل شیر افضل مروت کی جانب سے مختلف کیسز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔
واشنگٹن نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بشار الاسد روس کی حمایت ختم ہونے کے بعد شام سے بھاگ...
مظفرآبادسابق امیر جماعت الدعوہ مولانا عبد العزیز علوی علیل،تشویش ناک حالت میں سی ایم ایچ سے راولپنڈی منتقل...
دمشقشام میں تیزی سے ہونے والی پیش رفت اور فوج اور مسلح دھڑوں کے درمیان محاذ آرائی کی روشنی میں اسرائیل نے...
لاہور پاکستان علما کونسل کے سربراہ مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ وفاق المدارس 2019 میں وفاقی وزارت تعلیم کے...
اسلام آبادتوشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی ضمانت منسوخی درخواست اسلام...
اسلام آباد خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے پاکستان کی زرعی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ دیکھا...
اسلام آبادوزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل خان نے پاکستان تحریک انصاف کی اسلام آباد میں حالیہ...
واشنگٹن ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی طریقہ کار تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نو منتخب صدر...