یوکرین جنگ کی گنوں کا خاتمہ برطانوی سڑکوں پر ہوگا،ماہر اسلحہ کی وارننگ

01 اپریل ، 2023

 لندن (پی اے) یوکرین کی جنگ کی گنوں کا خاتمہ برطانوی سڑکوں پر ہوگا۔ یہ وارننگ ہتھیاروں کے ماہر نے دی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ یوکرین کی جنگ سے بہت برسوں تک مرسی سائیڈ کی سڑکوں پر گن کرائم کو ایندھن فراہم ہونے کا خطرہ ہے۔ پال جیمز نے نیشنل بلیٹکس انٹیلی جنس سروس قائم کی ہے جو مجرموں کے زیر استعمال ہتھیاروں کا پتہ چلانے کے لئے جدید تجزیہ استعمال کرتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بلقان کا تنازعہ 1990ء  کے عشرے سے یورپ میں گنوں کی اسمگلنگ کا مرکزی منبع رہا ہے۔ یوکرین میں سویلنیئر کے پاس جو اسلحہ ہے۔ اس کا اختتام برطانیہ میں ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ ایک ٹائم بم کی وارننگ ہے جو پھٹنے کا انتظار کررہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یوکرین کی جنگ ختم ہونے پر لاکھوں ہتھیار گردش کرسکتے ہیں اور بہت سارے جرائم پیشہ گروہوں کے ہاتھ چڑھ سکتے ہیں۔ انہوں نے بی بی سی نارتھ ویسٹ ٹو نائٹ کو بتایا کہ تجربے سے پتہ چلا ہے کہ گزشتہ20,15 سال کے دوران مغربی بلقان کی  کی گنیں یورپ میں آتشیں اسلحہ کی اسمگلنگ کا مرکزی منبع رہی ہیں۔ انہیں بہت بڑے جرائم اور دہشت گردی کی وارداتوں میں استعمال کیا گیا اور ہم اب بھی وہاں سے آتشیں اسلحہ کے بہائو کو کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور ان کے خیال میں یوکرین کی صورت حال اس سے بھی بدتر ہونے جارہی ہے۔ گزشتہ سال لیورپول میں گنوں سے پانچ قتل ہوئے۔ سام رومر، ایشلے ڈیل، جیکولین ایئر، ایل ایڈورڈز اور اولیویا پراٹ کورب،ل جس کے قاتل تھامس کشمین کو جمعرات کو سزا سنائی گئی ہے۔ پال جیمز نے کہا کہ مرسی سائیڈ نارتھ اور مڈلینڈز میں جرائم پیشہ افراد کے لئے کلیدی علاقہ رہا ہے، جہاں گنیں حاصل کرنے کی کوشش کی گئی۔ ان میں بہت سارے منشیات کے گروپوں کو بدنام لوگ تھے۔ علاقے میں بہت سارے منظم جرائم کے لئے ہتھیار استعمال کئے گئے۔ نیشنل کرائم ایجنسی نے کہا ہے کہ اس وقت اس بات کی کوئی شہادت نہیں ملی ہے کہ یوکرین کے ہتھیار جرائم پیشہ افراد کو فروخت کئے جارہے ہیں۔ تاہم ہم اپنے بین الاقوامی پارٹنرز کے ساتھ خطرے کی قریبی مانیٹرنگ کریں گے۔ یوکرین سے اسمگلنگ کئے جانے والے ہتھیاروں کے بغیر بھی سڑکوں پر گنوں کی وافر مقدار ہے۔ مرسی سائیڈ پولیس کے چیف سپرنٹنڈنٹ مرک کامین نے کہا ہے کہ ہینڈ گنز چوائس کا ہتھیار ہے۔ تاہم اب ہم دیکھ رہے ہیں کہ فورس ایریا میں سیکورپنز آرہے ہیں۔ یہ سب مشین گنیں فائر کی بڑی شرح کی حامل ہیں اور قطعی مہلک ہیں۔