لاہور(جنگ نیوز) نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے پاکستان ویمن کرکٹ لیگ کے ساتھ جڑنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ملالہ یوسفزئی نے پاکستان ویمن کرکٹ لیگ میں دلچپسی ظاہر کی ہے اور اس کا اظہار انہوں نے سابق چیئرمین رمیز راجہ کے بعد موجودہ بورڈ مینجمنٹ سے بھی کر دیا ہے۔ ملالہ یوسفزئی ویمن لیگ کی ایک ٹیم لینا چاہتی ہیں اور اس حوالے سے ملالہ یوسفزئی نے بورڈ سے ویمن لیگ کے تمام عمل کے حوالے سے معلومات لیں۔ ملالہ یوسفزئی ویمن لیگ کی ٹیموں کے بڈنگ پراسیس میں شامل ہوں گی۔گزشتہ برس لاہور آمد کے موقع پر ملالہ یوسفزئی نے ویمن کرکٹرز سے خصوصی طور پر ملاقات بھی کی تھی۔خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ رواں برس اولین ویمن لیگ کرانے کا ارادہ رکھتا ہے، رواں برس پی ایس ایل کے موقع پر ویمن لیگ کے سلسلے کے تین نمائشی میچز بھی کرائے گئے تھے، نمائشی میچز میں 10 غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھی حصہ لیا تھا۔
اسلام آباد سپریم کورٹ نے عادل بازئی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم کر دیا،عادل بازئی کی...
کوئٹہکوئٹہ کے علاقے وندر آدم کھنڈ میں ٹریفک حادثے میں ایک خاندان کے5افرا د جاں بحق ہو گئے۔حادثہ قومی شاہراہ...
واشنگٹن دنیا کے چند امیر ترین مسلمان ارب پتیوں میں شاہد خان، عظیم پریم جی، سلیمان کریموف، اسکندر مخمودوف،...
لاہور نائب امیر جماعت اسلامی، صدرمجلسِ قائمہ وسیاسی قومی امور لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عدلیہ کی آزادی کا...
اسلام آباد وفاقی وز یربرائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیٹلائٹ ڈیٹا قدرتی آفات سے نمٹنے میں مددگار...
لاہوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول اور چائینز اکیڈمی آف سائنسز کا دورہ...
کراچی سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ یہ اچھی بات ہے فیض حمید کے خلاف یہ مقدمہ چل رہا ہے کہ وہ سیاست میں...
لاہورپنجاب حکومت کے پہلے پارلیمانی سال میں پنجاب اسمبلی میں کئی نئے ریکارڈ قائم ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز 12دسمبر...