راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک)اہور ہائی کورٹ نے پنجاب کی نگران حکومت کی جانب سے فوج کو لیز پر زرعی اراضی دینے کے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد روکتے ہوئے نوٹسز جاری کردیے۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عابد حسین چٹھہ نے ماہر قانون احمد رافع عالم کی وساطت سے پنجاب کی نگران حکومت کی جانب سے فوج کو لیز پر زرعی اراضی دینے کے خلاف دائر درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا۔جسٹس عابد حسین چٹھہ نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا اور حکومت پنجاب کے 20 فروری کے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد روک دیا، جس میں فوج کو زرعی اراضی لیز پر دینے کی اجازت دی گئی تھی۔عدالت عالیہ نے گزشتہ سماعت پر اس حوالے سے فیصلہ محفوظ کیا تھا اورجمعہ کو تحریری حکم جاری کر دیاتحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق فوج کا کام اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی کو لاحق خطرات سے نمٹنا ہے اور الیکشن ایکٹ کے تحت نگران حکومت کا کام روز مرہ کے فرائض سر انجام دینا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے تحریری حکم میں کہا کہ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ نگران حکومت کوئی اراضی 30 سال تک لیز پر دینے کا فیصلہ نہیں کرسکتی۔جسٹس عابد حسین چٹھہ نے کہا کہ درخواست میں اٹھائے گئے نکات غور طلب ہیں، لہٰذا تمام فریقین کو نوٹس جاری کر رہے ہیں۔تحریری حکم میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور اٹارنی جنرل آف پاکستان کو بھی معاونت کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ آئندہ سماعت پر فریقین رپورٹ اور شق وار جواب جمع کرائیں۔
اسلام آباد آرٹیفیشل انٹیلی جنس پالیسی پر وزارت آئی ٹی کو عوام اور اسٹیک ہولڈرز کیطرف سے تجاویز...
لاہور اوور40کرکٹ گلوبل کپ 2023میں پاکستان نےکینیڈا کو ہرا کر مسلسل پانچویں فتح حاصل کرلی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی...
راولپنڈی رواں برس جنوری میں گرفتار ہونے والے سیسلین مافیا کے چیف میٹیو میسینا دینارو وسطی اٹلی کے ایک ہسپتال...
کراچی بھارت نے بالآخر پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کردیئے۔ قومی ٹیم بدھ کو براستہ دبئی بھارت روانہ ہوگی۔...
لاہور پنجاب بھر میں آنکھوں کے" اویسٹن" انجکشن سے متاثرہ افراد کی تعداد 68تک پہنچ گئی اور مریضوںمیں بینائی...
اسلام آباد سینٹ قائمہ کمیٹی سائنس و ٹیکنالوجی کے اجلاس میں وزارتی حکام نے پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی...
اسلام آ باد وزارت مذہبی امور نے پاکستانی حجاج کیلئے مختصر دورانیے کا حج متعارف کروانے کا اعلان کردیا۔...
اسلام آباد پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے یقین دلایا کہ امریکا دونوں ممالک کے درمیان ترقیاتی تعاون...