جس پر اپنے برادرز ججز عدم اعتماد کردیں ،اس کے فیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہ ہوگی،مریم نواز

01 اپریل ، 2023

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ جس کے اپنے برادرز ججز اْس پر عدم اعتماد کر دیں، سوالات اْٹھا دیں اْس کے دیے گئے فیصلے کی نہ کوئی قانونی حیثیت ہوگی نہ اخلاقی۔ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں لیگی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ چند سہولت کاروں کی جانب سے انصاف کے ایوان کو تحریک انصاف کا ایوان بننے سے روکنا پوری قوم کی ذمہ داری ہے۔ ون مین شو تباہی کا باعث بنے گا۔انہوں نے کہا کہ جسٹس مندوخیل کی دعاوں میں شریک ہیں کہ اللہ تعالی سپریم کورٹ آف پاکستان پر رحم فرمائے۔ آمین ۔